Urdu blog for the month of May
"قفس" 'کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا' اس کاغذی پیرہن میں روح پھونک کر خدا نے دنیا میں اسے اپنا نائب مقرر کیا۔ اسے عقل دی، فہم دیا، خیال دیا، گمان دیا۔ اسے اشرف المخلوقات قرار دے کر آزاد چھوڑ دیا۔ تو جو اس کو نہ پا سکا وہ گویا بھٹک گیا، اس نے آخرت کی ابدیت کو چھوڑ کر دنیا کی سیج کو ترجیح دی اور جس نے اس کی تجلی کو پا لیا اس کی نظر میں خلعتِ سلطانی کی بھی اہمیت نہ رہی۔ دنیا مومن کا قفس ہے۔۔۔۔ایک ایسا قفس جس کی چار دیواری خالقِ ارض و سما کی محبت سے تعمیر کی جاتی ہے۔مومن رہتا تو اس چار دیواری کے اندر ہے لیکن اپنے من کی دنیا کے اندر کھو کر لامکاں کی وسعتوں کے پار دیکھتا ہے۔اس کی جبیں ہر وقت حقیقت منتظر کے آگے سر نگوں رہتی ہے۔ یہ مقام بھی ہر ایک کو حاصل نہیں۔۔۔بس وہ اپنے خاص بندوں کو چُن لیتا ہے جو