Urdu blog for the month of August
کورونا وائرس کی آپ بیتی (باقی دنیا) مجھے بچپن سے ہی بہت شوق تھا کہ میں پوری دنیا کی سیر کروں اور جہاں جاؤں بس میرا ہی چرچا ہو ۔ میں نے اپنی آنکھ جانوروں میں کھولی. اب میرا مقصد کسی طرح انسانوں تک پہنچنا تھا کیونکہ انکے علاوہ کوئی مجھے میرے خوابوں کی تکمیل تک نہیں پہنچا سکتا تھا. میرا بہترین ہدف چائنہ کی عوام رہی. بس جیسے ہی میں نے ہوش سنبھالا میں چمگادڑ اور اسی جیسے باقی جانوروں میں جا بسا اور جب انسانوں نے ایسے جانور اپنے پیٹ میں اتارے تو میں بھی ان کے اندر پہنچ گیا. یوں میرا پہلا مقصد پورا ہوا۔۔ ہی ہی ہی ہی۔۔ شہر ووہان میں تباہی مچ گئی اور ہر جگہ میرا ہی چرچا ہونے لگا ۔ میرے خواب بڑے تھے تو اب اپنا اگلا نشانہ وہاں آۓ سیاحوں ک