Urdu blog for the month of July
*کورونا کی آپ بیتی * یوں تو میں کرہ ارض پر صدیوں سے موجود تھا ۔مگر کہا جا سکتا ہے کہ آپ سب کے ساتھ ساتھ میں خود بھی اک طرح سے اپنے وجود سے ناواقف ہی تھا ۔یا شاید وجود سے نہیں صلاحیتوں سے۔ آپ غالباً سوچ رہے ہوں گے کہ میں کون ہوں؟ رشتے میں تو ہم تمہارے کچھ بھی نہیں لگتے پر نام ہے 'کرونا'۔ میری پیدائش اور خاندان سے متعلق کئی قیاس آرائیاں ہیں مگر میں ان میں سے کسی سے اتفاق نہیں کرتا کیونکہ 'سر سے سر ملا تو جوؤں اور افواہوں دونوں کو نیا گھر ملا ' ۔سو میں افواہوں پر کان نہیں دھرتا۔ میرا جنم چین میں ہوا۔۔۔ یہ ایک حقیقت ہے ۔ میرے آنے کی خوشی میں چین کی حکومت نے شہر کے چاروں طرف شامیانے لگائے اور ملک بھر کے ڈاکٹروں کو اکھٹا کیا۔ میں اپنے زعم میں تھا سو بے خبر رہا اس سے کہ درحقیقت یہ می...